• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • حرم کرین کیس کا فیصلہ جاری، بن لادن کمپنی پر 20 ملین ریال کا جرمانہ

حرم کرین کیس کا فیصلہ جاری، بن لادن کمپنی پر 20 ملین ریال کا جرمانہ

سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کی فوجداری اپیل کورٹ نے حرم کرین کیس کا نیا فیصلہ جاری کردیا ہے۔

مؤقر نشریاتی ادارے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کے مطابق عدالت نے بن لادن نامی تعمیراتی کمپنی کو لاپروائی اور حفاظتی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے 20 ملین ریال کا جرمانہ کیا ہے۔

اس ضمن میں سعودی عرب کے اخبار ’عکاظ‘ کے تحت فوجداری اپیل کورٹ نے تین ملزمان کو چھ ماہ قید، 30 ہزار ریال جرمانے، چارملزمان کو چار ماہ قید اور 15 ہزار ریال جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

سعودی عرب کی فوجداری اپیل کورٹ نے اپنے فیصلے میں حرم کرین کیس میں جاں بحق ہونے والوں کی دیت کی ذمہ داری کمپنی پر نہیں ڈالی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

میڈیا رپورٹ کے مطابق قواعد و ضوابط کے تحت اگر فوجداری اپیل کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج نہیں کیا گیا تو مقررہ قانون کے مطابق یہ فیصلہ حتمی شکل اختیار کر لے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply