• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بیگم کلثوم نوازکی میت جاتی امراء پہنچادی گئی ، تدفین آج ہوگی

بیگم کلثوم نوازکی میت جاتی امراء پہنچادی گئی ، تدفین آج ہوگی

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی میت جاتی امرا میں واقع شریف میڈیکل سٹی پہنچا دی گئی ،انہیں آج جاتی امراءمیں سسر محمد شریف کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

جمعے کوسابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی میت پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے لندن سے لاہور پہنچی۔

شہباز شریف لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے پرواز پی کے 758 میں بیگم کلثوم نواز کی میت لے کر پاکستان پہنچے،پرواز نے تقریباً صبح 6 بج کر 50 منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

کلثوم نواز کی میت کے ہمراہ شریف فیملی کے دیگر افراد آصف بیگ مرزا، خدیجہ مرزا، سائرہ صالح اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما اعجازگل، صائمہ طارق اور نرگس بٹ سمیت 13افراد پاکستان پہنچے تاہم نواز شریف کے بیٹے حسین اور حسن نواز پاکستان نہیں آئے۔
لاہور ایئرپورٹ پر پہلے سے موجود حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور جنید صفدر نے بیگم کلثوم نواز کی میت وصول کی جس کے بعد میت کوسخت سیکیورٹی حصارمیں شریف میڈیکل سٹی جاتی امرا ءپہنچا دیا گیا۔اس موقع پر لاہور ایئرپورٹ اور اطراف میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھےجبکہ پولیس نے تدفین کیلئے سیکیورٹی پلان بھی تشکیل دے دیا ہے۔کلثوم نواز کی نماز جنازہ شریف میڈیکل کمپلیکس رائیونڈ میں آج شام 5 بجے ادا کی جائے گی،مولانا طارق جمیل نماز جنازہ پڑھائیں گے،جہاں نواز شریف پہلے سے موجود ہیں۔بیگم کلثوم نواز کو نواز شریف کے والد میاں محمد شریف کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔قبل ازیں سابق خاتون اول کلثوم نواز کی اسلامک کلچرل سینٹر ریجنٹ پارک مسجد لندن میں نماز جنازہ ادا کی جا چکی ہے جس میں شہباز شریف، حسن نواز، حسین نواز، چوہدری نثار اور اسحاق ڈار کےعلاوہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی، نماز جنازہ امام شیخ خلیفہ عزت نے پڑھائی۔واضح رہے کہ مرحومہ کے دونوں بیٹے حسین اورحسن نواز اپنی والدہ کی تدفین میں شرکت نہیں کرسکیں گے تاہم میت کے ہمراہ صاحبزادی اسما نواز، داماد عثمان ڈار اور حسین نواز کے دو بیٹے اور دیگر وطن آئے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply