• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نوازشریف اورمریم نوازجاتی امراء میں موجود،تعزیت کا سلسلہ جاری

نوازشریف اورمریم نوازجاتی امراء میں موجود،تعزیت کا سلسلہ جاری

لاہور:مسلم لیگ (ن)کے قائدنوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نواز جاتی امرا ءمیں موجود ہیں،تعزیت کیلئے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہےاہلیہ کلثوم نواز کی وفات پرنوازشریف غم سے چور ہے،جاتی امرا میں سیاسی رہنماؤں اورکارکنوں کا تانتا بندھ گیا۔سابق وزیراعظم سے تعزیت کا سلسلہ جاری،سابق صدر ممنون حسین ، مولانا فضل الرحمان اور مولانا طارق جمیل نےنوازشریف سے ملاقات کی۔وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر اور جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ سمیت دیگرسیاستدان بھی تعزیت کیلیے پہنچے جبکہ عالمی رہنماؤں نے بھی نوازشریف سے رابطہ کیا۔ترک صدر طیب اردوان نے فون کرکے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پردکھ کا اظہار کیا،خواتین کی بڑی تعداد بھی تعزیت کیلئے جاتی امرا ءپہنچی۔بیشتر خواتین اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے مریم نواز سے ملاقاتیں کیں،حمزہ شہباز بھی تعزیت کیلیے آنے والوں سے ملتے رہے،جاتی امرا میں تعزیت کیلئے اہم شخصیات کی آمد جاری ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply