• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ایران، عراق میں شدید زلزلہ، 200 افراد جاں بحق، ایک ہزار سے زائد زخمی، مزید جانی اور مالی نقصان کا خدشہ

ایران، عراق میں شدید زلزلہ، 200 افراد جاں بحق، ایک ہزار سے زائد زخمی، مزید جانی اور مالی نقصان کا خدشہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران اور عراق میں شدید زلزلے کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اب تک 200 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ ایک ہزار سے زائد لوگ زخمی ہیں۔ ایران، عراق سرحدی علاقے میں آنے والے7 اعشاریہ 2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے مشرق وسطٰی کے کئی ممالک میں محسوس کئے گئے، جبکہ شدید آفٹر شاکس کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں خوف ہراس برقرار ہے۔ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں سب سے زیادہ نقصان صوبے کرمان شاہ میں ہوا، حکام نے 141 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ مرکز کے قریبی علاقوں میں شدید آفٹرشاکس کے باعث لوگوں نے رات گھروں سے باہر گزاری۔ عراق کے کردستان ریجن میں زلزلے سے متعدد عمارتیں گر گئیں جبکہ جانی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں، سرحدی اور دور دراز علاقہ متاثر ہونے کی وجہ سے نقصانات کی اطلاعات بتدریج سامنے آرہی ہیں، یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جانی نقصان میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے، کویت بحرین، قطر، سعودی عرب، اردن، لبنان اور اسرائیل میں بھی محسوس کئے گئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply