• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ملازمین خود ہی ویڈیوز وائرل کرتے ہیں ؟ٹک ٹاک کمپنی کا اعتراف

ملازمین خود ہی ویڈیوز وائرل کرتے ہیں ؟ٹک ٹاک کمپنی کا اعتراف

ٹک ٹاک پر ویڈیو کیسے وائرل کی جاتی ہے ؟کمپنی نے خود ہی پنڈورا باکس کھول دیا ۔

تفصیلات کےمطابق کمپنی نے بتایا کہ ٹک ٹاک کے ملازمین فیصلہ کرتے ہیں کہ کس ویڈیو کو وائرل کرنا ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک نے فوربس سے گفتگو میں تصدیق کی کہ اس کے امریکی اہلکار ویڈیوز کو فروغ دینے یا وائرل کرنے کی صلاحیت رکھتے اور کمپنی کی بعض ویڈیوز کو خود وائرل کرتی ہے تا کہ تخلیق کاروں اور کمپنیوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دیا جاسکے۔

فوربس میں چھپنے والی ایک رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک منتخب ویڈیوز کو صارفین کے لئے وائرل کرتا ہے تاکہ معروف شخصیات اور ابھرتے ہوئے تخلیق کاروں کو متعارف کرایا جاسکے ۔ اب یہ ایک کھلا راز ہے کہ آپ کے پیجز پر آنے والی کچھ مخصوص ویڈیو ٹک ٹا ک الگورتھم کو پیچھے چھوڑ کر آگے لائی جاتی ہیں ٹک ٹاک کے ترجمان جیمی فاوازا کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک اکثر ایسا نہیں کرتا آپ کے لیے فیڈز میں صرف 0.002فیصد ایسی ویڈیوز ہوتی ہیں جو کل یومیہ ویڈیو زکامحض1.2 فیصد ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جب ٹک ٹاک کو یوٹیوب جیسے پلیٹ فارمز سے سخت مقابلے کا سامنا ہے، جس نے حال ہی میں تخلیق کاروں کو شارٹس سے ہونے والی اشتہارات کی آمدنی میں کمی دے کر اپنی طرف راغب کرنا شروع کر دیا ہے، اور انسٹاگرام نے بھی تخلیق کاروں کو ریلز کے لیے ادائیگی کرنا شروع کردیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply