نواز شریف کو نیا وزیر اعظم مل گیا

رائیونڈ جاتی امرا میں منعقدہ ایک اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ تحریک عدل، سویلین بالادستی اور مضبوط جمہوریت آئندہ انتخابات میں ہمارے بنیادی اصول اور نعرے ہوں گے، امید ہے کہ قوم ان کو پذیرائی بخشے گی۔

اجلا س میں سینیٹر پرویز رشید، عرفان صدیقی، دانیال عزیز اور ابصار عالم بھی موجود تھے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے بھی وزیراعظم بننے کی خواہش کا اظہارکردیا.شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  اللہ کرے نوازشریف انہیں وزیراعظم کیلئے نامزد کریں،ان پرکرپشن کے الزامات لگانے والے بری طرح ناکام ہوگئے ہیں۔

لاہور میں جاپانی کمپنی جائیکا کے ساتھ ایک سو پانچ ٹیوب ویلز لگانے کے منصوبے کی تقریب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہناتھا کہ کسی منصوبے میں کرپشن نہیں کی، لیکن ایک نجی چینل اور  تحریک انصاف نے میرے خلاف مہم چلائی انہوں نے کہا کہ میٹروبنانے والی چینی کمپنی کوایک ارب روپے میٹرو سے کمانے کے جھوٹ پر بلیک لسٹ کیا گیا،میں نے یہ پیسہ کمپنی کونہیں دیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاپنجاب میں میٹرو قرضے سے نہیں بنی لیکن خیبر پختونواہ میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے قرضہ لیا گیا۔ دوہزار اٹھارہ کے انتخابات میں وزیراعظم کے لیے نامزد ہونے کے  سوال پر شہباز شریف نے کہا اللہ کرے نوازشریف وزیراعظم کے لیے انکا انتخاب کریں۔ شہبازشریف نے کہا نیب جس بھی پراجیکٹ کا احتساب کرنا چاہتی ہے ایک بار نہیں بلکہ لاکھ بار کرے،عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری  رکھیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply