یوٹیوبر نے ویڈیوبنانے کیلئے تقریباً سوا 7 کروڑ روپے کی لیمبورگینی تباہ کردی۔
تفصیلات کےمطابق ایک روسی یوٹیوبرمیخائل لیٹوین نے ایک سفید لیمبورگینی Urus SUV کو مکمل طور پر تباہ کر دیا اور پورے ایونٹ کو کیمرے میں قید کر لیا۔ انتہائی لگژری کار جس کی ابتدائی قیمت سوا سات کروڑ روپے کے قریب ہے، کو لیٹوین نے انرجی ڈرنک برانڈ لِٹ انرجی کی تشہیر کے لیے ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔
میخائل لیٹوین نے یوٹیوب پر ویڈیو شیئر کی ہے جہاں ان کے 10 ملین سے زیادہ سبسکرائبر ہیں۔ کلپ میں سیٹ اپ کو ایک بڑی کرین کے ذریعے لٹ انرجی کے کار کے سائز کے کین کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے جسے بعد میں لیمبورگینی ایس یو وی کے بالکل اوپر گرا دیا گیا، جس سے یہ سیکنڈوں میں مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
لیٹوین نے کچھ دن پہلے یہ ویڈیو اپ لوڈ کی تھی اور تب سے اس ویڈیو کو سات ملین سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں جب کہ اس پر تبصروں کا بھی سیلاب آیا ہوا ہے اور اس سٹنٹ پر لوگ ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ بہت سے لوگوں نے اس عمل پر تنقید کی اور کہا ‘اسی وجہ سے فراری اپنے گاہک کا انتخاب دعوت نامے کی بنیاد پر کرتی ہے’۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں