ایران کیخلاف طاقت کا استعمال ہو سکتا ہے، امریکی صدر

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے طاقت کا استعمال ہو سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور حصول سے روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے انقلابی گارڈز بدستور دہشت گردوں کی فہرست میں رہیں گے اور ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جوہری معاہد ہ ختم کر کے غلطی کی تھی جس کی وجہ سے ایران مزید خطرناک بن گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

جوبائیڈن نے کہا کہ ایران ماضی کے مقابلے میں اب جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے بہت قریب ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply