• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، اسلام آباد پولیس کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، اسلام آباد پولیس کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں

اسلام آباد پولیس کی ٹیمیں عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے لاہور پہنچ گئیں۔

اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے لیےلاہور پہنچ گئیں۔اسلام آبادپولیس کا کہنا ہے کہ  عدالت کے حکم پرعمران خان کی گرفتاری کیلئے لاہور پہنچی ہے۔عمران خان کو عدالت کے حکم پر گرفتار کیا جائے گا۔

اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ عمران خان اگر عدالت نہیں آتے ہیں تو گرفتار کیا جائے گا۔پی ٹی آئی قیادت سے رابطہ کررہے ہیں۔ہم عدالتی نوٹس لے کر پہنچے ہیں ۔

ترجمان پولیس اسلام آباد کی جانب سے جاری بیان میں کہا  گیا ہے کہ لاہور پولیس کے تعاون سے تمام کارروائی مکمل کی جارہی ہے۔عدالتی احکامات کی تکمیل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔اسلام آباد پولیس اپنی حفاظت میں عمران خان کو اسلام آباد منتقل کرے گی ،ترجمان
قانون سب کے لیے برابر ہے۔

عمران خان توشہ خانہ کیس میں مسلسل غیر حاضر رہے۔ عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر  ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

رہنما پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کی کوشش حالات کو شدید خراب کر دے گی۔نااہل حکومت کو خبردار کرتا ہوں وہ پاکستان کو مزید بحران میں نہ دھکیلیں۔حکومت ہوش سے کام لیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

حماد اظہر نے کارکنان کو زمان پارک پہنچنے کی اپیل کردی۔  عمران خان کی ممکنہ گررفتاری کی خبر کے ساتھ تحریک انصاف کے کارکنان زمان پارک پہنچنا شروع ہو گئے۔

 

خیال رہے کہ 28 فروری کو توشہ خانہ کیس میں عدم پیشی پر ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ظفر اقبال نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply