• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نیلم جہلم پاور ہاؤس سے بجلی کی پیداوار آج دوبارہ شروع

نیلم جہلم پاور ہاؤس سے بجلی کی پیداوار آج دوبارہ شروع

لاہور:انسپکشن مکمل ہونے پر نیلم جہلم پاور ہاؤس سے بجلی کی پیداوار آج دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار کا آغاز اپریل 2018ء میں ہواتھا اور تعمیراتی معاہدے کے تحت اسے 5 جنوری سے 29روز کیلئے تفصیلی انسپکشن کیلئے بند کیا گیا تھا۔

ترجمان واپڈا کے مطابق ،تعمیراتی معاہدے کے تحت نیلم جہلم پروجیکٹ کی تفصیلی انسپکشن کا عمل مکمل کیا گیا،اس دوران منصوبے کے سول ورکس اور الیکٹرو مکینیکل آلات تسلی بخش حالت میں پائے گئے۔

دریائے نیلم میں 60کیوسک پانی دستیاب ہے، جس کے مطابق منصوبے کے ایک یونٹ سے 242میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

مطلوبہ مقدار میں پانی میسر آنے پر مارچ اپریل سے منصوبہ پوری صلاحیت کے مطابق 969میگاواٹ بجلی پیدا کرنا شروع کر دے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

سال 20-2019سے نیلم جہلم پراجیکٹ اپنی پوری استعداد کے مطابق نیشنل گرڈ کو 4ارب 60کروڑ یونٹ سالانہ بجلی مہیا کرے گا، جس سے ہر سال تقریباً50 ارب روپے کی آمدنی ہوگی

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply