• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نوٹس میں عمران خان کی گرفتاری کا کوئی حکم نہیں، شاہ محمود

نوٹس میں عمران خان کی گرفتاری کا کوئی حکم نہیں، شاہ محمود

لاہور: تحریک اںصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس کا نوٹس دیکھ کر موصول کر لیا ہے لیکن نوٹس میں گرفتاری کا کوئی حکم نہیں ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان نے عدالتوں کا احترام کیا اور جب بھی بلایا وہ پہنچے ہیں، ہم قانونی کارروائی کریں گے۔ گھبرانے کی ضرورت نہیں بلکہ محتاط کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ہم اپنا ردعمل دیں گے، ہم ایک سیاسی جماعت ہیں اور ہمارا ردعمل بھی سیاسی ہوگا۔ عمران خان نے اپنے گزشتہ خطاب میں مفاہمت کی بات کی اور بتا دیا میرے مفاد سے بڑا مفاد پاکستان کا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کوئی شک نہیں عمران خان کی جان کو خطرہ تھا اور خطرہ ہے جبکہ سب سے تشویشناک چیز عمران خان کی سیکیورٹی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کل گورنر کے پی کو الیکشن کی تاریخ دینی ہوگی، کیونکہ اگر الیکشن کی تاریخ نہ دی تو گورنر عدالت کی توہین کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply