میٹروبس اوراورنج لائن ٹرین میں طلبہ مفت سفرکریں گے

پنجاب کابینہ نے طلبہ کیلئے میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین میں سفر مفت کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کاکابینہ اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ طلبا اور طالبات کیلئے فری سفر کی سہولت دینے کیلئے سمری جلد بھجوائے۔ اس کے علاوہ مزدوروں کیلئے میٹرو بس سروس کو صبح 6 بجے چلانے کا پلان طلب بھی کر لیا گیا۔

پنجاب کابینہ کےاجلاس کے دوران گندم خریداری پالیسی برائے 2023-24 کی منظوری دی گئی۔ پنجاب بھر میں گندم خریداری مہم کا آغاز 10 مارچ سے کیا جائے گا، پنجاب حکومت 35 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدے گی، صوبہ بھر میں گندم خریداری کیلئے 395سنٹرز بنائے جائیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے گندم کو روزانہ کی بنیاد پر گندم خریداری مہم کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply