• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ہنماؤں کے ہمراہ جیل بھرو تحریک میں شامل ہوں گا،پرویز الٰہی

ہنماؤں کے ہمراہ جیل بھرو تحریک میں شامل ہوں گا،پرویز الٰہی

 پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد ق لیگ کے رہنماؤں نے جیل بھرو تحریک میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے رہنما زبیر احمد آغا، عبدالواسع خان آج کارکنوں کے ہمراہ شارع قائداعظم پہنچیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ رو چودھری پرویز الہیٰ نے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔

چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کے شکر گزار ہیں، ہم نے ہر مشکل وقت میں عمران خان اور تحریک انصاف کا ساتھ دیا، ہم نے اپنی وزارت اعلی میں ڈلیور کرکے دکھایا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے عمران خان کے کہنے پر اسمبلی تحلیل کی، ہم ہر وہ کام کریں گے جس میں ملک اور صوبے کا فائدہ ہو، ہمارے کئی ترقیاتی کام اس حکومت نے بند کردئیے ہیں۔

اس سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے ملاقات کی جس میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی مشترکہ سیاسی صف بندی  سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان سے ملاقات سے پہلے چوہدری پرویز الہیٰ نے پارٹی کی سینئیر قیادت سے مشاورتی اجلاس کی صدارت کی جس میں مستقبل کے سیاسی فیصلوں پر غور و خوص کیا گیا۔

ملاقات میں اسد عمر اور فواد چوہدری سمیت پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شریک تھے۔ ملاقات میں مسلم لیگ ق کے 10 سابق اراکین پنجاب اسمبلی اور سینئر رہنما بھی شریک تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors

سابق ارکان اسمبلی حافظ عمار یاسر، شجاعت نواز، عبداللہ یوسف وڑائچ، بائو رضوان، ساجد بھٹی، احسان الحق، محمد افضل، باسمہ چوہدری اور خدیجہ عمر فاروقی بھی ملاقات میں شریک تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply