• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • میں نوبل امن انعام کا حق دارنہیں، وزیراعظم عمران خان

میں نوبل امن انعام کا حق دارنہیں، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے واضح کہ دیا کہ میں نوبل امن انعام کا حق دارنہیں ،نوبل پرائزکا اصل حقداروہ ہے جوکشمری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیرحل کرے گا ۔

تفصیلات کے مطابق، پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نوبل امن انعام سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے قراردیا کہ وہ نوبل امن انعام کے حقدارنہیں ہیں بلکہ اس کا اصل حقدار وہ ہے جو مسئلہ کشمیر حل کرے ۔

وزیراعظم نے مزید کہاکہ کشمیری عوام کی خواہشات کےمطابق مسئلہ کشمیرحل کرنےوالا ہی نوبل انعام کا حقدارہوگا، نوبل انعام کا حق دارخطے میں امن وانسانی ترقی کے راستے کی رہنمائی کرنے والا ہے ۔

وزیراعظم عمران خان کے خطے میں قیام امن ، غربت اوربے روزگاری کے خاتمے سےمتعلق بیانات پرسوشل میڈیا پر نوبل امن انعام دینے کا ٹرینڈ مقبول ہوا ۔

Advertisements
julia rana solicitors

جس کے بعد وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے قومی اسمبلی کی قرارداد بھی جمع کرائی تھی جس میں کہا تھاکہ وزیراعظم عمران خان نے پاک بھارت کشیدہ صورتحال میں مہارت سے انتہائی دانشمندانہ کردار ادا کیا اور صورتحال کوامن کی جانب موڑدیا ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply