• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • چینی ترقیاتی بینک , پاکستان کو آئندہ ہفتے70 کروڑ ڈالر دے گا

چینی ترقیاتی بینک , پاکستان کو آئندہ ہفتے70 کروڑ ڈالر دے گا

 پاکستان کیلئے معاشی میدان سے اچھی خبر آگئی۔ اہم دوست ملک نے ڈالروں کی برسات کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کی ہے۔ جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ چینی ترقیاتی بینک سے پاکستان کو 70کروڑ ڈالر ملیں گے۔ انہوں ںے لکھا ہے کہ چین سے آئندہ ہفتے یہ رقم پاکستان کو ملنے کی امید ہے۔

 

بتایا گیا ہے کہ چینی ترقیاتی بینک کی طرف سے رقم کی منظوری دیدی گئی ہے۔ اس رقم سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آجائے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

 

دوسری جانب سیکرٹری خزانہ نے کہا اس ہفتے کے اندر ایک اور رول اوور متوقع ہے۔ پاکستان نے دو ماہ قبل آئی سی بی سی کو کل 1.3 ارب ڈالر کے دو کمرشل قرضوں کی واپسی کی تھی تاکہ رقم فوری واپس مل جائے لیکن آئی سی بی سی نے دو الگ الگ سہولیات – $800 ملین اور $500 ملین ڈالر – کی دوبارہ مالی اعانت نہیں کی،جس کے باعث ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply