• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • برطانیہ:خوراک کی قلت، مارکیٹوں سے سبزیاں اورپھل غائب

برطانیہ:خوراک کی قلت، مارکیٹوں سے سبزیاں اورپھل غائب

برطانیہ میں کھانے پینےکی بنیادی اشیا کی قلت کے باعث کچھ پھلوں اور سبزیوں کی فروخت محدود کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سپرمارکیٹوں نے ٹماٹر،کالی مرچ، کھیرے، سلاد کے تھیلے، بروکلی اور پھول گوبھی کی خریداری پرحد لگادی گئی۔ضرورت کی سبزیاں نہ ملنے سے شہری پریشان ہیں، سوشل میڈیا پر سپر مارکیٹوں میں سبزیوں اور پھلوں کے اسٹالز خالی ہونے کی تصاویر گردش کر رہی ہیں۔تاجروں کے مطابق جنوبی یورپ اور شمالی افریقی ممالک میں شدید سر دی، بارش اور سیلاب کی وجہ سے سپلائی چین متاثر ہے۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ پھلوں اور سبزیوں کی قلت مزید چند ہفتے جاری رہ سکتی ہے۔وہ مقامی کسانوں کے ساتھ مل کر قلت پر قابو پانےکی کوشش کر رہے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

خیال رہےکہ موسم سرما میں برطانیہ عموماً سبزیاں اسپین اور افریقی ممالک سے درآمدکرتا ہے لیکن موسم گرما میں اس کی زیادہ تر ضرورت مقامی پیداوار سے پوری ہوجاتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply