شاہد خاقان کا استعفی ٰ اور نوازشریف کا بڑا حکم

سابق وزیر اعظم اور قائد ن لیگ نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کی ناراضگی دور کرنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کے تمام تحفظات کو سنا جائے اور انہیں دور کیا جائے۔شاہد خاقان عباسی کو کسی صورت پارٹی سے دور نہ ہونے دیا جائے۔

ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی جلد لندن میں نواز شریف سے ملاقات بھی ممکن ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف جلد شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں کو شاہد خاقان عباسی سمیت ناراض پارٹی راہنماؤں کے حوالہ سے بیان بازی سے روک دیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی چند معاملات پہ پارٹی قیادت سے نالاں ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کے مفتاح اسماعیل کے خلاف بیان پر تنقید بھی کی ہے۔ اس کے علاوہ شاہد خاقان عباسی حکومتی معاشی پالیسیوں سے بھی نالاں ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply