• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • تاریخی میڈیکل یونیورسٹی میں شادی کا فوٹو شوٹ،گارڈز ملوث

تاریخی میڈیکل یونیورسٹی میں شادی کا فوٹو شوٹ،گارڈز ملوث

لاہور کی تاریخی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں شادی کے فوٹو شوٹ پر یونیورسٹی کی انتظامیہ نے نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیکل یونیورسٹی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں شادی کے فوٹو شوٹ پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی عمارت کے مختلف حصوں میں شادی کا فوٹو شوٹ کیا گیا، شادی شدہ جوڑا اور فوٹو گرافر کی ٹیم یونیورسٹی بند ہونے کے بعد وہاں پہنچی۔

دوسری جانب ترجمان کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں فوٹو شوٹ کےواقعے پر نوٹس لے لیا گیا ہے اور ابتدائی انکوائری میں گارڈز ملوث پائے گئے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ترجمان کے مطابق کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی انتظامیہ سے کسی قسم کی اجازت نہیں لی گئی، واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی نکلوائی جا رہی ہے، ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply