• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • گریڈ 17 سے 22 کے افسران کو 150 فیصد ایگزیکٹو الاؤنس دینے کا فیصلہ

گریڈ 17 سے 22 کے افسران کو 150 فیصد ایگزیکٹو الاؤنس دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کو بڑا ریلیف دیدیا۔ بنیادی تنخواہ پر 150 فیصد ایگزیکٹو الاؤنس دینے کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سیکرٹریٹ کے افسران کی تنخواہوں میں موجود غیرمنصفانہ فرق ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ گریڈ 17 سے 22 تک کے وفاقی سیکرٹریٹ کے وہ افسران جو گزشتہ فیصلے سے ایگزیکٹو الاؤنس سے محروم رہے۔ ان کو حکومت کا 2017 کی بنیادی تنخواہ پر 150 فیصد ایگزیکٹو الاؤنس دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ جس کا اطلاق یکم جنوری 2023 سے ہوگا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ وزیرِاعظم کی ہدایت پر وزیرِ خزانہ سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply