• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اساتذہ کو 12 ہزار سے کم تنخواہ دینے والے اسکولوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اساتذہ کو 12 ہزار سے کم تنخواہ دینے والے اسکولوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور: محکمہ تعلیم پنجاب نے نجی اسکول اساتذہ کیلئے بڑا فیصلہ کردیا۔ بارہ ہزار سے کم تنخواہ دینے والے اسکولوں کی انتظامیہ کیخلاف ایکشن لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نجی اسکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کی مشکل دور ہوتی نظر آرہی ہے، کیونکہ محکمہ تعلیم پنجاب نے آرڈر جاری کیا ہے کہ جن سکولوں میں اساتذہ کی تنخواہ بارہ ہزار سے کم ہوگی ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

محکمہ نے تمام اضلاع میں مراسلہ بھجوادیا ہے، جس کے مطابق احکامات پر عمل نہ کرنے والوں کی فہرست مرتب کی جائے اور دس روز میں انتظامیہ  کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر رپورٹ دی جائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply