پیپلزپارٹی کا این اے193کےضمنی الیکشن میں حصّہ لے گی

رہنماپیپلزپارٹی فرحت اللہ بابرکاکہنا ہے کہ پیپلزپارٹی این اے 193کے ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔

فرحت اللہ بابرکا مزید کہنا تھا کہ این اے 193 کے ضمنی انتخابات میں اختر حسن گورچانی پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کےامیدوار نامزدکردیئے گئے ہیں۔سابق صدر آصف علی زرداری نے این اے 193 کیلئے اختر حسن گورچانی کے نام کی منظوری دے دی۔

واضح رہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ارکان اور شیخ رشید کے استعفوں کی منظوری کے بعد خالی ہونے والی 35 نشستوں پر ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا تھا ۔

Advertisements
julia rana solicitors

کچھ روز قبل پی ٹی آئی کی خالی نشستوں پر انتخابات کے معاملے پر پی پی پارلیمنٹرینز کے سیکریٹری جنرل فرحت اللہ بابر نے بھی کہا تھا کہ الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ پی ڈی ایم کا ہے، پیپلزپارٹی اس اتحاد کا حصہ نہیں، عمران خان کا تمام حلقوں سے خود الیکشن لڑنا اپنے امیدواروں پر عدم اعتماد ہے۔ بظاہر پی ڈی ایم کا ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ بہتر ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی میں ابھی اس اہم معاملے پر مشاورت ہونا ہے، پیپلز پارٹی اس حوالے سے اپنی پالیسی کا جلد اعلان کریگی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply