صدر متحدہ عرب امارات کے دورہ پاکستان کے باعث اسلام آباد کے سرکاری اور نجی اداروں میں 30جنوری کو چھٹی کا اعلان کردیا گیاہے۔
ضلعی انتظامیہ کاکہنا ہے کہ صدر متحدہ عرب امارات کے دورہ اسلام آباد کے باعث ایم سی آئی ،سی ٹی ڈی،اسلام آباد انتظامیہ کی چھٹی نہیں ہوگی۔
برادر اسلامی ملک متحدہ عرب امارت کے صدر محمد بن زید النہیان کے متوقع دورے کے پیش نظر وزیر اعظم آفس کی طرف سے سی ڈی اے کو تمام انتظامات کرنے کے تحریری احکامات جاری کئے گئے۔
مراسلے کے مطابق امارتی صدر زید بن النہیان 30سے 31 جنوری تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ شہر اقتدار کو باقاعدہ پینا فلیکس اور خیر مقدمی بینرز سے سجایا جائے گا۔سی ڈی اے کو وزیراعظم ہاؤس سے گارڈ آف آنر تک کی جگہ کے انتظامات کی ہدایت کی گئی۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں