ٹرمپ نے امریکی آئین ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آئین کو ختم کر دیا جائے اور2020 کے دھاندلی زدہ صدارتی انتخابات کو کالعدم قرار دے کر انہیں صدر کے طور پر بحال کر دیا جائے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فام ’ ٹرتھ سوشل‘ پرلکھا کہ 2020 کے صدارتی انتخابات جیسا بڑا فراڈ اجازت دیتا ہے کہ آئین میں پائے جانے والے قوائد و ضوابط اور آرٹیکلز کو ختم کر دیا جائے۔

ٹرمپ نے الزام لگایا کہ بڑی ٹیکنالوجی فرم ڈیموکریٹکس کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

سابق صدرنے صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن کی جیت کے حوالے سے لکھا کہ ہمارے عظیم بانی جھوٹے اور فراڈ الیکشنز نہیں چاہتے تھے اور وہ انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر وائٹ ہاؤس کے ترجمان اینڈریو بیٹس نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ صرف جیت کر ہی امریکا سے محبت کا اظہار نہیں کر سکتے، آئین ایک مقدس دستاویز ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

یاد رہے کہ 2020 کے صدارتی الیکشن میں ٹرمپ، بائیڈن سے 70 لاکھ سے زائد ووٹوں سے شکست کھا گئے تھے اور انہوں نے جوبائیڈن کے 306 الیکٹورل کالج کے مقابلے میں 206 الیکٹورل کالج میں کامیابی حاصل کی تھی، لیکن اس کے باوجود انہوں نے بڑے پیمانے پر دھاندلی کے الزامات عائد کیے تھے اور ان کے حامیوں نے 6 جنوری 2021 کو کیپیٹل ہل پر ہلہ بول دیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply