• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • انڈیا : فالس فلیگ آپریشن کا منصوبے کا بھانڈا پھوٹ گیا

انڈیا : فالس فلیگ آپریشن کا منصوبے کا بھانڈا پھوٹ گیا

اسلام آباد: انڈیا کے فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ آشکار ہو گیا اور پاکستان نے مودی سرکار کے نئے ڈرامے کا پورا اسکرپٹ حاصل کر لیا۔

پاکستان کے انٹیلی جنس اداروں نے بڑی کامیابی کے ساتھ مودی سرکار کے نئے ڈرامے کا پورا اسکرپٹ حاصل کر لیا۔ بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مبینہ در اندازی کا ڈرامہ تیار کیا گیا ہے۔

فالس فلیگ کارروائی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور پولیس کے ذریعے کیے جانے کی منصوبہ بندی تیار کی گئی ہے اور فالس فلیگ آپریشن لائن آف کنٹرول کے پونچھ سیکٹر میں پلان کیا گیا۔ پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے بھارتی منصوبے کے 3 اہم کرداروں کا بھی پتہ چلا لیا۔

انڈیا کی 93 انفینٹری بریگیڈ کا ایجنٹ بشیر اور 2 ساتھی عالم، اسلم فالس فلیگ آپریشن کے مرکزی کردار ہیں جبکہ مقامی افراد کو استعمال کر کے جشکوال سے بم یا آئی ڈیز نصب کر کے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونے کی کوشش کرنی ہے اور کسی مسجد کے قریب اس کارروائی کو ناکام بناتے دکھایا جائے گا۔

منصوبے کے تحت بھارتی فوج اور پولیس جعلی برآمدگی بھی ظاہر کرے گی، ڈی ایس پی پریشنا اس فالس فلیگ آپریشن کو سپروائز کر رہا ہے اور منصوبے میں 93 بریگیڈ کی ڈوگرا رجمنٹ کے دستوں کو گھات لگا کر جعلی ریکوری دکھانا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

فالس فلیگ آپریشن کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں در اندازی کا الزام عائد کر کے دنیا میں پراپیگنڈہ کرنا ہے۔ پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے سارا منصوبے پیشگی بے نقاب کر کے مودی سرکار کو بڑی زک پہنچا دی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply