واشنگٹن ڈی سی میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

امریکا میں فائرنگ سے 3افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے، فائرنگ کا واقعہ واشنگٹن ڈی سی میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ جنوب مشرقی ڈی سی میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔

فائرنگ کا واقعہ اناکوسٹیا میں گڈ ہوپ روڈ ایس ای کے 1600 بلاک میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو وہاں پانچ افراد تھے جن میں سے تین ہلاک ہوچکے تھے جبکہ دو افراد زخمی تھے۔

پولیس اور امدادی اداروں نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔ دونوں زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دوسرے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بندوق کے اس تشدد کو روکنا ہوگا۔ یہ ناقابل یقین حد تک مایوس کن ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پولیس حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ فائرنگ کے واقعہ سے متعلق کسی کے پاس معلومات ہیں تو وہ پولیس کو بتائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply