• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جاپان میں شدید برفباری کے باعث درجنوں ہلاکتیں، ہزاروں گھر بجلی سے محروم

جاپان میں شدید برفباری کے باعث درجنوں ہلاکتیں، ہزاروں گھر بجلی سے محروم

جاپان میں شدید برف باری کے باعث 17 افراد ہلاک اور 93سے زائد زخمی ہو گئے ہیں جب کہ ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔

ٹوکیو ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام کے مطابق شدید سرد موسم جاپان کے شمالی علاقہ جات میں شدید برف باری کی وجہ بنا ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں گاڑیاں ہائی ویز پر پھنس گئی ہیں اور ترسیل کی خدمات میں تاخیر ہوئی ہے۔

فائر اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق کرسمس ویک اینڈ پر مزید برف باری دیکھنے میں آئی جس کی وجہ سےمرنے والوں کی تعداد 17 اور زخمیوں کی تعداد 93 ہو گئی۔ لوگوں کی بڑی تعداد چھتوں سے برف ہٹاتے ہوئےیا چھتوں سے پھسلنے کی وجہ سے برف کے موٹے ڈھیروں کے نیچے دب گئے تھے۔ برف سے متاثرہ علاقوں میں میونسپل دفاتر کی جانب سے رہائشیوں کو کہا گیا ہے کہ وہ برف ہٹانے کی سرگرمیوں کے دوران احتیاط برتیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

شمال مشرقی جاپان کے بہت سے حصوں میں موسم سرما میں اوسط سے تین گنا زیادہ برف باری ہوئی ہے ۔ جاپان کےشمالی مرکزی جزیرے میں شدید برف باری نے بجلی کے ایک ٹرانسمیشن ٹاور کو بھی گرا دیا، جس ک وجہ سے 20 ہزار گھر بجلی سے محروم ہو گئے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply