• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • چین نے حملہ کیا توامریکا تائیوان کا دفاع کرے گا، صدر جوبائیڈن

چین نے حملہ کیا توامریکا تائیوان کا دفاع کرے گا، صدر جوبائیڈن

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ چین کے حملے کی صورت میں امریکا تائیوان کا دفاع کرے گا۔

ایک انٹرویو میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو امریکی افواج تائیوان کا دفاع کریں گی۔

تائیوان کے بارے میں امریکا کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایک چین کی پالیسی ہے لیکن تائیوان نے اپنی آزادی سے متعلق خود فیصلہ کیا ہے۔

ہم تائیوان کی حوصلہ افزائی نہیں کررہے آزادی کا فیصلہ تائیوان کا اپنا ہے۔

رواں سال میں یہ تیسرا موقع ہے جب امریکی صدر نے چین کے خلاف تائیوان کے حق میں بیان دیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

چین تائیوان کو اپنا حصہ سمجھتا ہے اور اس معاملے میں امریکی مداخلت کے نتیجے میں نتائج سے خبردار کرچکا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply