• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عیدقربان پراربوں کا کاروبار؛حیران کُن اعداد و شمار سامنے آگئے

عیدقربان پراربوں کا کاروبار؛حیران کُن اعداد و شمار سامنے آگئے

چمڑا ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق عید قربان پر 500ارب سے زائد کاکاروبار ہوا۔

پاکستان میں عیدِ قرباں نہ صرف ایک مذہبی تہوار ہے بلکہ اس کے ذریعے اربوں روپے کی معاشی سرگرمی بھی پیدا ہوتی ہے۔گاؤں دیہات میں لوگ خصوصی طور پر عید الاضحیٰ کے لیے جانور پالتے ہیں اور انہیں شہروں میں فروخت کرکے اچھی آمدن حاصل کرتے ہیں، یوں شہروں سے کثیر سرمایہ دیہی معیشت میں منتقل ہوجاتا ہے۔

قربانی کے جانوروں کی کھالیں بھی ایک الگ معاشی سرگرمی کو فروغ دیتی ہیں۔ عیدالاضحیٰ پر بڑے پیمانے پر سنت ابراہیمی کی ادائیگی سے جانوروں کی کھالوں کے تاجر بڑے خوش ہیں

۔ چمڑا ایسوسی ایشن کے صدر آغا سیدین کا کہنا ہے کہ عید قربان پر 500 ارب روپے سے زائد کا کاروبار ہوا۔ مجموعی طور پر 6 ارب روپے کی مالیت کا لیدرعید قربان پرجمع ہوگا۔ پاکستان دنیا کا دوسرا بڑا لیدر پیدا کرنے والا ملک ہے، بھارت آج بھی پاکستانی لیدر استعمال کرتا ہے۔ حکومتی تعاون سے اربوں ڈالر قومی خزانے میں جمع کراسکتے ہیں۔عید قربان پر 20 سے 25لاکھ گائے20 ، 35 سے40لاکھ بکرے قربان کیا گیا جبکہ بھیڑکی 10لاکھ تک اوراونٹ کی ایک لاکھ تک قربانی کی گئی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

خیال رہے کہ قربانی سے حاصل ہونے والی کھالیں پاکستان میں چمڑا اور اس کی ویلیو ایڈڈ صنعت کے لیے اہم ہیں۔ اسی وجہ سے چمڑے کی صنعت پاکستان کی ٹیکسٹائل کے بعد دوسری بڑی برآمدی صنعت ہے، جس کی بڑی وجہ قربانی کے جانوروں سے ملنے والا چمڑا یا کھال ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply