سرفراز آؤٹ :کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نیا کپتان چُن لیا

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے بتایا کہ سرفراز احمد خود ٹیم کی کپتانی سے بریک لینا چاہتے ہیں کوچ شین واٹسن ٹیم منیجمنٹ سے رائے لیکر نئے کپتان کا فیصلہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ان کی جگہ رائلی روسو یا سعود شکیل کو کپتان بنانے پر غور کیا جارہا ہے جس کا فیصلہ اگلے دو چار روز میں ہوجائے گا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل 9 کیلئے کوچ معین خان کو بھی 8 سال بعد تبدیل کیا ہے انہیں ٹیم ڈائریکٹر بنایا گیا ہے جبکہ شین واٹسن کو کوچنگ کے فرائض دیے گئے ہیں۔
ندیم عمر نے مزید کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پرانی فیملی پھر سے اکھٹا ہونا شروع ہوگئی ہے، ٹیم کے مینٹور سر ویون ریچرڈز اگلے ہفتے ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔ خواہش ہے کہ کیون پیٹرسن بھی کسی رول میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ آجائیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply