ملائیشیا نے ذاکر نائیک کی گرفتاری سے انکار کردیا

کوالالمپور(ویب ڈیسک)  ملائیشیا کے حکام نے ہندوستانی مبلغِ اسلام ذاکر نائیک کو گرفتار کرنے سے انکار کردیا۔ ملائیشیا کے ایک رکن پارلیمنٹ نے اپنی وزارت داخلہ سے ذاکر نائیک کی گرفتاری کی بابت سوال کیا تھا۔ وزارت داخلہ نے واضح کیا کہ ذاکر نائیک کوالالمپور میں مقیم ہیں۔ انہوں نے ہمارے ملک کے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔ انہیں گرفتار کرنے کی کوئی وجہ نہیں۔ ”فری ملائیزیا ٹوڈے“ نے ملائیشیائی وزارت داخلہ کے حوالے سے واضح کیا کہ ہندوستان کی جانب سے وزار ت داخلہ کو ذاکر نائیک کی گرفتاری کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔

Advertisements
julia rana solicitors

وہ قانونی طور پر ملائیشیا میں مقیم ہیں۔ ان کی تمام سرگرمیاں اور ان کے تما م لیکچر قانون کے مطابق ہورہے ہیں۔ نگرانی کی جارہی ہے۔ گرفتاری کی کوئی وجہ نہیں۔ ملائیشیا کے عہدیدار نے بتایا کہ ذاکر نائیک کو ملائیشیا کی شہریت نہیں دی گئی، اس حوالے سے میڈیا میں جو باتیں کہی جارہی ہیں وہ خلاف حقیقت ہیں۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ بعض رپورٹوں سے پتہ چلا ہے کہ ہند نے ذاکر نائیک کی شہریت سلب کرلی ہے اور انٹرپول سے اس کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ ہندوستانی قومی تحقیقاتی ایجنسی نے 51سالہ ذاکر نائیک کے خلاف باقاعدہ الزامات کی فہرست جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ دہشتگردی رائج کررہے ہیں۔ نفرت کے جذبات بھڑکا رہے ہیں۔ انتہا پسندی کی فنڈنگ کررہے ہیں۔ ہندو مت ، عیسائیت اور ہند سمیت مختلف ممالک کے مذہبی فرقوں کی توہین میں لگے ہوئے ہیں۔

  • julia rana solicitors
  • julia rana solicitors london
  • merkit.pk

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply