کانگرس نے مودی کو بے نقاب کردیا

کانگرس نے مودی کے کالے کرتوتوں سے پردہ اٹھا دیا ، نریندر مودی کی دس سالہ حکمرانی پر ایک ‘بلیک پیپر’ شائع کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق مودی سرکار پر معیشت کو تباہ کرنے، بے روزگاری بڑھانے اور زرعی شعبے کو تباہ کرنے، سنگین سماجی ناانصافی کرنے کے الزامات لگاتے ہوئے کانگریس نے مود ی کے خلاف بلیک پیپر شائع کردیا۔

کانگریس کے صدر ملک ارجن کھارگے نے 54 صفات پر مشتمل انیائے کال 2010-2024 کے نام سے بلیک پیپر شائع کیا،بلیک پیپر میں مودی سرکار پر معیشت کو تباہ کرنے، بے روزگاری بڑھانے اور زرعی شعبے کو تباہ کرنے، سنگین سماجی ناانصافی کرنے کے الزامات لگائے گئے، بلیک پیپر میں مودی سرکار اور بھارت کے سب سے بڑے صنعت کار گوتم اڈانی کے درمیان غیرقانونی تعلقات کی طرف بھی اشارہ کیا گیا، بلیک پیپر میں اس بات کا دعویٰ کیا گیا کہ مودی کے غیر قانونی تعلقات کی وجہ سے ریگولیٹری اور تفتیشی ایجنسیاں عوام کی مدد سے ناگزیر ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پیپر کے متن کے مطابق مودی کی حکومت بیروزگاری، اقتصادی تباہی اور ناقص جی ایس ٹی کا گڑھ تھی، مودی نے صرف امیر اور غریب کے درمیان تقسیم کو بڑھایا اور لاکھوں کسانوں کا مستقبل داوٴ پر لگا دیا، انتہا پسند پالیسیوں اور ناقص کارکردگی کے پیش نظر بھارتی عوام مودی سرکار سے نالاں ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply