• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پیپلزپارٹی کے بغیر کوئی جماعت حکومت نہیں بناسکتی ، فیصل کریم کنڈی

پیپلزپارٹی کے بغیر کوئی جماعت حکومت نہیں بناسکتی ، فیصل کریم کنڈی

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے بغیر کوئی بھی حکومت نہیں بناسکتا ، پیپلزپارٹی کے علاوہ حکومت بن ہی نہیں سکتی ۔

تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی رہنما فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ آج پھر پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوگا، کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا ،حکومت میں بیٹھنا ہے یا نہیں،سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے پچھلے اجلاس میں ممبران نے اپنی رائے سے آگاہ کیا۔

ان کا کہناتھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے بغیر کوئی حکومت نہیں بنا سکتا، ہماری رائے تھی کہ بلاول بھٹو وزیراعظم ہوں، ماضی میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان سیاسی مخالفت رہی ہے، دونوں پارٹیوں کے درمیان بات چیت بھی جاری رہتی ہے، پارٹی کے امیدواروں نے اپنے تحفظات کے بارے میں بھی قیادت کو آگاہ کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہاکہ پنجاب میں بھی پیپلزپارٹی کے بغیر حکومت نہیں بن سکتی، وزیراعظم اور اسپیکر کی سیٹ پر2جماعتوں کے درمیان بات چیت ضروری ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply