کس عرب ملک میں سب سے زیادہ تنخواہ دی جاتی ہے؟

ایک سروے کے مطابق خلیجی ممالک میں سے سعودی عرب ایسا ملک ہے جہاں تارکین وطن کو سب سے زیادہ تنخواہ دی جاتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ سروے کنسلٹنسی ’ای سی اے انٹرنیشنل‘ کی طرف سے ’دی مائی ایکپیٹریٹ مارکیٹ پے‘ کے نام سے کیا گیا ہے۔سروے نتائج کے مطابق اس وقت سعودی عرب میں تارکین وطن سالانہ اوسطاً83ہزار 763پاﺅنڈز (تقریباً 3کروڑ 6لاکھ 99ہزار روپے)کما رہے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سعودی عرب میں تارکین وطن کی تنخواہ اس کے باوجود دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال ان کی تنخواہ میں تین فیصد کی کمی بھی کی گئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply