• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان آنا زندگی کا بہترین سفر ہے،امریکی سیاح خاتون

پاکستان آنا زندگی کا بہترین سفر ہے،امریکی سیاح خاتون

دنیا کے تمام 196 ممالک کا سفر کرنے والی کم عمر ترین امریکی سیاح لیگزی ایلفرڈ (Lexie Alford) نے پاکستان کے سفر کو اپنی زندگی کا بہترین سفر قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈ رکھنے والی لیگزی ایلفرڈ نے 5 ایسے ملکوں کی فہرست جاری کی ہے جو اُن کے لیے حیرانی کا باعث بنے اور جہاں وہ آنکھ بند کر کے دوبارہ جانا چاہیں گی۔ اُن ممالک میں پاکستان سرِ فہرست ہے، اُنہوں نے پاکستان کے سفر کو اپنی زندگی کا حیران کن ترین سفر قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کی مہمان نوازی اور وسیع و عریض قدرتی خوبصورتی اُن کی توقعات سے کہیں زیادہ خوبصورت تھی۔

View this post on Instagram
A post shared by Lexie Alford (@lexielimitless)

اُنہوں نے خاص طور گلگت بلتستان کے قریب نانگا پربت کے فیری میڈوز کو دنیا کا پُرامن اور خوبصورت ترین مقام قرار دیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ 25 سالہ لیگزی ایلفرڈ ایک امریکی ایڈونچرسٹ ہیں جو 21 سال کی عمر تک پہنچنے سے پہلے 196 ممالک کا سفر کر چکی تھیں اور اسی وجہ سے سوشل میڈیا پر ان کے کافی چرچے ہوتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply