• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شہزادہ ہیری اور میگھن کی زندگی پر بنائی گئی نیٹ فلکس ڈاکیومنٹری

شہزادہ ہیری اور میگھن کی زندگی پر بنائی گئی نیٹ فلکس ڈاکیومنٹری

: نیٹ فلکس نے چھ قسطوں پر مشتمل برطانوی شہزادہ ہیری اور انکی اہلیہ پر بنائی گئی ڈاکومینٹری کا ٹریلر جاری کر دیاہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کے بیٹے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کی زندگی میں کیے جانے والے اہم فیصلوں کے حوالے سے ایک نیٹ فلیکس ڈاکومینٹری تیار کی گئی ہے جس میں اس جوڑے کی محبت بھری داستان کے نشیب و فراز کی کہانی کو ان کے اپنے نقطہ نظر کے مطابق پیش کیا گیا ہے۔نیٹ فلیکس نے اس سیریز کا ٹریلر جاری کر دیا ہے جبکہ مکمل سیریز آئندہ آنے والے دنوں جاری ہوگی۔

ٹریلر میں جوڑے کو بطور ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس سے لے کر شاہی فرائض چھوڑ کر امریکا منتقلی سمیت دیگر اہم پہلو کو دکھایا گیاہے۔ ان کے دورہ افریقہ اور میگھن مارکل کے بچے کی پیدائش سے قبل کی بھی تصاویر شامل ہیں۔ پچاس سیکنڈ کے اس ٹریلر میں شاہی جوڑے کو رائل فیملی میں درپیش صورتحال کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

جب شاہی جوڑے سے اس سیریز سے متعلق سوال کیا گیا کہ وہ کیوں یہ ڈاکومینٹری بنانا چاہتے ہیں۔ اس پر شہزادہ ہیری کا کہنا تھا کہ بند دروازوں کے پیچھے کیا ہوتا ہے کوئی اسکو نہیں دیکھ سکتا ہے۔ لہذا مجھے اپنے خاندان کو تحفظ دینے کے لیے سب کچھ کرنا پڑا ہے۔ شہرادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے کہا جب معاملات اس طرح داؤ پر لگ جائیں تو کیا یہ بہتر نہیں کہ لوگ ہماری کہانی کو زیادہ توجہ سے سنیں؟

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply