پاکستان ایک فیصلہ کن موڑ پرکھڑا ہے، سابق قائد (ن)لیگ

ابوظہبی:پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سابق قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے،میں یہ قربانی آپ کی نسلوں اور پاکستان کے مستقبل کیلئے دے رہاہوں۔

جمعے کو سابق ن لیگ کے قائد  نواز شریف نے  جہاز سے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، قوم کیلئے جو کچھ کیا ہوسکتا تھا وہ  میں نے کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے کہا کہ یہ قربانی میں آپ کی نسلوں کیلئے، آپ کے مستقبل اور پاکستان کے مستقبل کیلئے دے رہا ہوں، میرا بھرپور ساتھ دیں، میرے قدم سے قدم ملا کر چلیں، میرے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالیں، آئیں ملک کی تقدیر بدلیں یہ موقع بار بار نہیں آئے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply