• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پیمرا نے عمران خان کی تقاریر براہ راست دکھانے پر پابندی لگا دی

پیمرا نے عمران خان کی تقاریر براہ راست دکھانے پر پابندی لگا دی

پیمرا نے عمران خان کی تقاریر براہ راست دکھانے پر پابندی لگا دی۔

پیمرا اعلامیہ کے مطابق پیمرا آرڈی نینس 2002 کے سیکشن 27 کے تحت تقاریر دکھانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ٹی وی چینل عمران خان کی تقاریر ریکارڈ کر کے چلا سکتے ہیں۔

پیمرا کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی تقریروں میں اداروں پر الزامات لگا رہے ہیں۔عمران خان کی براہ راست تقاریر سے نقص امن پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

پیمرا اعلامیہ کے مطابق تمام ٹی وی چینلز پیمرا قوانین کے مطابق آزاد اور غیر جانبدار ایڈیٹوریل بورڈ تشکیل دیں۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ٹی وی چینلز اپنے پلیٹ فارم سے ایسے کوئی ریمارکس نشر نہ کریں جن سے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت پیدا ہو۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پیمرا کے مطابق اگر پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کی گئی تو کارروائی کی جائے گی۔ پیمرا کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں سپریم کورٹ کے دو ازخود نوٹسز کیسز میں دیئے گئے فیصلوں کا حوالہ دیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply