• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پیپلز پارٹی کا حکومت کو پی آئی اے اور اسٹیل ملز کی نجکاری سے باز رہنے کا انتباہ

پیپلز پارٹی کا حکومت کو پی آئی اے اور اسٹیل ملز کی نجکاری سے باز رہنے کا انتباہ

پیپلز پارٹی نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو مخاطب کرکے کہا کہ عام انتخابات سے تھوڑا پہلے پراسرار طور پر نجکاری کرنے کا عمل صرف پیسہ اکٹھا کرنا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری (سی سی او پی) کے اجلاس کی صدارت میں دونوں مالیاتی اداروں کی نجکاری کے منصوبے کی منظور دی تھی۔

دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری کا دعویٰ ہے کہ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں دونوں اداروں کو قصداً مالیاتی اور انتظامی امور پر نقصان پہنچایا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ‘عام شہری سمیت ایکسپرٹ بھی جانتے ہیں کہ پی آئی اے کے چیئرمین کو برطرف کرکے انہوں نے اپنی نجی ایئر لائن متعارف کی۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ‘شاہد خاقان عباسی کی طرح نواز شریف نے بھی اپنی نجی اسٹیل ملز انڈسٹری کو تقویت پہنچانے کے لیے ملک کی سب سے بڑی صنعت کے آپریشنل امور کو بری طرح متاثر کیا۔

پی پی پی کے چیئرمیں نے واضح کیا کہ ‘وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور نااہل وزیراعظم نواز شریف مل کر اپنے پوشیدہ شراکت داروں کی ایما پر پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل ملز کے خلاف سازش کی اور قومی مالیاتی اداروں کے اثاثے ایک ہاتھ سے فروخت کرکے دوسرے ہاتھ سے خرید رہے ہیں’۔

پی پی پی کے چیف نے مسلم لیگ (ن) حکومت کو خبردار کیا کہ وہ نجکاری کے نام پر ‘پرسنلائیزیشن’ کا عمل بند کرے ورنہ پیپلز پارٹی عوام اور بلخصوص ٹریڈ یونینز کے ساتھ مل کر حکومت کی ‘معاشی دہشت گردی’ کے خلاف متحد ہو کر تحریک کا آغاز کرے گی۔

ادھر پی پی پی کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ میں موجود پی پی پی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں حکومت کے فیصلے کے خلاف آواز بلند کریں۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو جان بوجھ کر مالی بحران کی جانب دھکیلا گیا تاکہ وہ ادارہ ایک بوجھ کی مثالی تصویر بن جائے اور اس کی نجکاری کے عمل میں عوامی حمایت بھی شامل ہو جائے۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی فی بیرل قیمت 150 ڈالر تھی لیکن 2015 میں پی پی پی کی حکومت میں کم ہو کر فی بیرل 50 ڈالر ہو گئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply