9 کروڑ روپے کی پینٹنگز چوری

امریکا میں چور ٹرک کو پڑ گئے، 4 لاکھ ڈالرز کی پیٹنگز چوری کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

امریکی ریاست کولاراڈو کے شہر بولڈر میں ٹرک سے پانچ شاہکار پینٹنگ لے جائی جا رہی تھیں جب چوروں نے ٹرک کو قابو کر لیا۔

انتظامیہ کے مطابق 14 دسمبر کی شام ٹرک ڈرائیور اور اس کا معاون عملہ ایک ہوٹل میں رکا تھا، جس دوران یہ چوری ہوئی، جب صبح کو ڈرائیور اپنےساتھیوں کے ساتھ ٹرک کے پاس پہنچا تو اس کا مظبوط دروازہ کھلا اور تالہ ٹوٹا ہوا تھا۔

جس کے بعد تلاشی لی گئی اور معلوم ہوا کہ ٹرک میں موجود پانچ پینٹنگ اور ان کے کچھ اوزار بھی غائب ہیں، انتظامیہ کی جانب سے اس بارے میں کوئی تفصیلات نہیں دی گئیں کہ یہ قیمتی پیٹنگز کہاں لے جائی جا رہی تھیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

ٹرانسپورٹ اسٹاف کے مطابق اس خزانے میں امریکی فن کار ارنسٹ مارٹن ہیننگز کی مشہور تخلیق ’لگونا پیبلو‘ بھی موجود تھی۔ اس کےعلاوہ جوزف ہنری شارپ کی تخلیق ’ویوز آف ٹاؤس پیبلو‘ ایلن ڈی کوننگ، جین فرائلیشر اور اینگر ارونگ کوز کا اہم کام بھی شامل تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply