• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کراچی میں فائرنگ سے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما جاں عبدالحبیب بحق

کراچی میں فائرنگ سے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما جاں عبدالحبیب بحق

کراچی میں سخی حسن چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے رہنما اور چیمبر آف کامرس کے رکن عبدالحبیب جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے ان کی گاڑی پر پانچ سے چھ گولیاں فائر کیں جو دو نائن ایم ایم پستولوں سے چلائی گئیں۔

سخی حسن چورنگی کے قریب ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے شخص کی شناخت عبدالحبیب کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے ان کی گاڑی پر پانچ سے چھ گولیاں فائر کیں جو دو نائن ایم ایم پستولوں سے چلائی گئیں۔

FaceLore Pakistan Social Media Site
پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

مقتول کے پاس سے کراچی چیمبر آف کامرس کا کارڈ ملا ہے، تفتیشی ذرائع کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر چار ملزمان نے واردات کی، ملزمان پینٹ شرٹ میں ملبوس تھے، دو نے ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے۔

فائرنگ کی جگہ سے جیوفینسنگ اور گاڑی کی فرانزک کروائی جائے گی جبکہ جائے وقوع کے اطراف سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کی جارہی ہے۔

ترجمان پی ایس پی کے مطابق حبیب پی ایس 122 سے پی ایس پی کے امیدوار تھے جبکہ چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے قتل کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان اور سہولت کاروں کی جلد گرفتار کا مطالبہ کیا ہے۔

آصف حسنین اور پی ایس پی کے دیگر رہنما بھی اسپتال پہنچے اور مقتول کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے ایس ایس پی سینٹرل سے تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے بھی ایڈیشنل آئی جی سے رپورٹ طلب کی اور قاتلوں کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔

  • merkit.pk
  • julia rana solicitors london
  • julia rana solicitors
  • FaceLore Pakistan Social Media Site
    پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply