• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کا ایوان بالا کا کنٹرول برقرار

امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کا ایوان بالا کا کنٹرول برقرار

امریکی وسط مدتی انتخابات میں ایوان بالا کا کنٹرول برقرار رکھنا ڈیمو کریٹس کی بڑی کامیابی قرار دے دیا گیا۔

امریکی سینیٹ میں 50 سیٹیں جیتنے پر ڈیمو کریٹس میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، صدر جو بائیڈن اپنی بقیہ صدارتی مدت کے دوران ایجنڈے کو ٹریک پر رکھ سکیں گے۔

اس سے قبل ان کے سینیٹ کا کنٹرول کھو دینے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

اگر چیمبر یکساں طور پر 50-50 پر تقسیم ہو جائے تو نائب صدر کاملہ ہیرس ٹائی بریکنگ ووٹ ڈال سکتی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

سینیٹ میں ری پبلکنزکو 49 نشستوں پرکامیابی ملی ہے جبکہ ایوان نمائندگان کے اب تک کے نتائج میں ری پبلکنز کو ڈیمو کریٹس پر برتری حاصل ہوئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply