• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آئندہ سال حج روپے کی بجائے ڈالر میں ہوگا: وفاقی وزیرمذہبی امور

آئندہ سال حج روپے کی بجائے ڈالر میں ہوگا: وفاقی وزیرمذہبی امور

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ سال 2024 حج کیلئے ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حجاج کا کوٹہ لایا ہوں اور آئندہ سال حج پاکستانی رقم میں نہیں بلکہ ڈالر میں ہوگا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر طلحہ محمود کا کہنا تھاکہ ایک لاکھ 60 ہزار کے قریب پاکستانیوں نے فریضہ حج اداکیا اور سعودی حکومت نےحج کےموقع پرقابل ذکر انتظامات کیے، پاکستانی حجاج کے ہوٹلوں میں جا کر بھی حالات کا جائزہ لیا۔فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران کسی دوسرے ملک کو معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں تھی، پاکستانی حج مشن نے جہاں تک اجازت تھی پاکستانیوں کی بھرپورمددکی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ سال 2024 حج کیلئے ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حجاج کا کوٹہ لایا ہوں، آئندہ سال حج ڈالر میں ہوگاپاکستانی رقم میں نہیں۔مجھے شاہی مہمان کے طور پر حج کی پیشکش تھی مگر میں نے عام آدمی کی طرح حج کرنے کو ترجیح دی، میں بھی ان تمام مسائل سے گزرا جس سے عام حاجی گزرتا ہے، تمام مسائل سعودی وزیر کو بتائے جس پر انہوں نے انکوائری کر کے آئندہ مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

طلحہ محمود کا کہنا تھاکہ کسی کو مفت حج نہیں کرنے دیا اور نہ ہی کسی کو مفت حج کرنے دوں گا، بطور وزیر اپنے حج کے اخراجات جمع کرائے، باقی پاکستانی حاجیوں کے ساتھ ہی رہا اور حج ادا کیا، مجموعی طور پرحاجیوں نے اطمینان کااظہار کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وفاقی وزیر مذہبی امور کاکہنا تھا کہ صدرعارف علوی کے ساتھ کتنے لوگ حج پر گئے مجھے علم نہیں، صدرپاکستان کے حج کا میری وزارت سے کوئی تعلق نہیں، وہ شاہی حج پر تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply