‘مودی پر مقدمے کیلئے کافی ثبوت مل گئے ہیں’

نئی دہلی: بھارتی کانگریس کے صدر راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ رافیل طیاروں کے اسکینڈل میں نریندر مودی پر مقدمہ چلانے کیلئے کافی ثبوت مل گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ کرپشن کی کڑی مودی کے ساتھ شروع ہوئی اور ان ہی پر ختم ہوئی۔

راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ جرم ثابت کرنے والی رافیل طیاروں کی فائلیں چوری کروا کر مودی نے کرپشن چھپانے کی کوشش کی تھی۔

راہول کے ترجمان نے کہا کہ رافیل طیاروں کے معاملے پر مودی کیخلاف ایف آئی آر کاٹنے کا وقت آ گیا ہے۔

خیال رہے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے 36 طیاروں کی خریداری کیلئے 10 اپریل 2015 کو فرانس کا دورہ کیا۔ اس دورے میں انیل امبانی ان کے ساتھ تھے۔

اپوزیشن نے الزام لگایا کہ انیل امبانی نے نریندر مودی کے فرانس جانے سے 13 دن پہلے ‘ریلائنس ڈیفنس’ کے نام سے نئی کمپنی بنائی، لیکن انیل امبانی اور ان کی کمپنی نے ان الزامات کو جھوٹا قرار دیا تھا۔

ستمبر 2018 میں فرانس کے سابق صدر فرینکوئس ہولاندے کے انکشافات کے بعد بھارت کی مرکزی اپوزیشن جماعت کانگریس کی جانب سے نریندر مودی پر طیاروں کے معاہدے میں سرکاری کمپنی کے بجائے نجی کمپنی کو ترجیح دینے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

فرینکوئس ہولاندے نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بھارت سے 2016 میں 9.4 ارب ڈالر کے 36 رافیل جنگی طیاروں کے معاہدے میں فرانسیسی مینوفیکچرر ‘ڈاسالٹ’ کو بھارتی پارٹنر کے انتخاب کیلئے کوئی آپشن نہیں دیا گیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

دسمبر میں بھارت کی سپریم کورٹ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے خلاف فرانس سے 36 رافیل طیاروں کی خرید و فروخت کے معاہدے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے حکومت کو کلین چٹ دے دی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply