• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ملک کے مختلف شہروں میں بارش، پہاڑوں پر برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

ملک کے مختلف شہروں میں بارش، پہاڑوں پر برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

پنجاب کے مختلف شہروں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی ہے جس کے باعث موسم سرد ہوگیا ہے۔

پنجاب کے دارالخلافہ لاہور سمیت گوجرانوالہ، سرگودھا، شیخوپورہ، نارووال، چنیوٹ، حافظ آباد، پھالیہ، گجرات، ودیگر شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی ہے اور یہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

اس کے علاوہ کوہاٹ، سراۓعالمگیر، پتوکی، ڈسکہ، چیچہ وطنی، گلگت، میرپور آزاد کشمیر، جڑانوالہ، ٹبہ سلطان پور، چکوال، تلہ گنگ، لاوہ، کلر کہار اور چو آسیدن شاہ میں بارش سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

چلاس، بابوسر ٹاپ، بٹوگاہ ٹاپ، فیری میڈوز اور نانگا پربت بیس کیمپ سمیت دیگر بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی ہے، بارش اور برفباری کے باعث پنجاب اور بالائی علاقوں میں جاری سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

  • julia rana solicitors london
  • julia rana solicitors
  • merkit.pk

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply