عمران خان کا آزادی مارچ کے شرکاء سے جوشیلا خطاب

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ صحافی ارشد شریف نے مجھے بتایا تھا کہ اسے کون کون دھمکیاں دیتا تھا۔

وزیر آباد میں حقیقی آزادی مارچ کے شرکا سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ واضح ہوگیا کہ ارشد شریف کو پلان کر کے تشدد اور پھر قتل کیا گیا، ٹی وی اینکر نے جو ارشد شریف کی تصاویر دکھائی وہ کس طرح ان کے پاس آئیں

خود پر ہونے والے قاتلانہ حملے سے متعلق عمران خان نے بتایا کہ ستمبر میں پلان کر کے مجھے قتل کرنے کی کوشش کی گئی، مجھے قتل کرنے کے لیے توہین مذہب کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔

عمران خان نے کہا: ’مجھ پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج نہیں ہو رہی۔ میں پاکستان کا سابق وزیر اعظم اور ایک بڑی پارٹی کا سربراہوں ہوں۔ ایک عام آدمی سے جب یہ ظلم کریں گے تو وہ کہاں جائے گا۔ جب تک جنگل کا قانون رہے گا ملک آزاد نہیں ہو سکتا۔ یہاں سابق وزیر اعظم کے حقوق نہیں ہیں۔‘

Advertisements
julia rana solicitors london

حقیقی آزادی مارچ سے متعلق انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ رُکے گا نہیں بلکہ مزید زور پکڑے گا

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply