پولیس اہلکاروں میں ڈینگی تیزی سے پھیلنے لگا

ڈینگی مچھر سے 5 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے خلاف تحریک التواء پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی

تحریک التواء مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ جس کے متن میں کہا گیا کہ ناقص سپرے ،گندے واش روم تھانوں میں ڈینگی وائرس سے پولیس اہلکاروں کی زندگیاں غیر محفوظ ہوگئیں ،افسران کی بجائے پولیس اہلکار سب سے زیادہ ڈینگی مچھر سے متاثر ہو رہے ہیں ڈینگی کے باعث لاہور پولیس کے 5 اہلکار زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ تھانوں میں صفائی کے ناقص  انتظامات کے باعث ڈینگی کی افزائش ہورہی ہے۔ ڈینگی سے مرنے والوں میں لایور پولیس کے 4 کانسٹیبل اور ایک ہیڈ کانسٹیبل محمد ارشد شامل ہیں۔ پولیس کے اعدادوشمار کے مطابق ڈینگی سے متاثر ہونے والے اہلکاروں کی مجموعی تعداد 225 ہے۔ ان میں 130 ٹریفک وارڈن بھی شامل ہیں۔ تھانوں کے واش روم میں صفائی کے نامناسب انتظامات کے باعث پولیس اہلکاروں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے

دوسری جانب گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 371 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گذشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 283 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔گذشتہ روز راولپنڈی سے ڈینگی کے 21، گوجرانوالہ میں 13 جبکہ قصور میں 2 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گذشتہ شیخوپورہ اور سیالکوٹ میں 7 سات جبکہ ملتان اور سرگودھا سے ڈینگی کے 6 چھ مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گذشتہ روز فیصل آباد اور اٹک میں 4 چار، حافظہ آباد میں 3 جبکہ قصور اور خانیوال میں 2 دو مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد 20,558 ہو چکی ہے۔ رواں سال لاہور سے اب تک ڈینگی کے 14​872 کیسز سامنے آئے ہیں۔رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے باعث 86 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ گذشتہ روز پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث 3 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ گذشتہ روز ڈینگی بخار سے ہلاک ہونے والے 1فرد کا تعلق گوجرانوالہ جبکہ 2 افراد کا تعلق لاہور سے تھا صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 1،993 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 1,357 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے علاوہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 636 مریض داخل ہیں۔پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے لئے 5,512 بستر مختص کئے گئے ہیں۔

ڈینگی کے مریضوں کی آسانی کیلئے لاہورکے ٹیچنگ ہسپتالوں میں روزانہ کی بنیادپر بستروں کی تعدادمیں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے۔پنجاب میں ڈینگی کےلئے مختص کئے گئے 1,193 بستروں پر مریض زیر علاج ہیں۔لاہور میں ڈینگی کےمختص کئے گئے 1,357 بستروں پر مریض زیر علاج ہیں۔ گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 37,1767 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔ گذشتہ روز پنجاب بھر میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے 87,545 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا.گذشتہ روز پنجاب بھر میں 956 ان ڈور اور آوٹ ڈور مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔ گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 57،171 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔ گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 8,686 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا. گذشتہ روز لاہور میں 728 ان ڈور اور آوٹ ڈور مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دوسری جانب لاہور میں فضائی آلودگی میں اضافے کا معاملہ مسلم لیگ(ن) نے لاہور میں مصنوعی بارش کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی، قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں فضائی آلودگی انتہائی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے لاہور میں ایئر کوالٹی انڈکس اسوقت 468پر پہنچ چکا ہے شہریوں کو سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ایئر کوالٹی میں اضافہ ماہرین نے خطرے کی علامت قرار دے دیا ہے اے کیو آئی 200سے تجاوزکرجائے تو خطرے کی گھنٹی بچ جاتی ہے لیکن لاہور کا ایئر کوالٹی انڈکس اب 468تک پہنچ چکا ہے لاہور شہر میں فوری طور پر مصنوعی بارش کی جائے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply