• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سمندری طوفان کے خطرے کے باوجود شہریوں نے علاقہ چھوڑنے سے انکار کردیا

سمندری طوفان کے خطرے کے باوجود شہریوں نے علاقہ چھوڑنے سے انکار کردیا

بحیرہ عرب میں بنے سمندری طوفان کی سندھ کے ساحل کی طرف پیش قدمی جاری ہے۔کئی علاقوں کے رہائشیوں نے خطرے کے باوجود گھر چھوڑنے سے انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق بحیرہ عرب میں بنے سمندری طوفان بائپر جوائے نے سندھ میں خطرے کی گھنٹی بجادی،سندھ حکومت نے کراچی میں سمندر پے جانے پر پابندی،رہائشیوں کو بھی الرٹ جاری جبکہ کلفٹن اور ڈیفنس میں رہنے والے شہریوں نے خطرے کے باوجود گھر چھوڑنے سے انکار کردیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے سمندر پر جانا چھوڑدیا ہے،مگر گھر خالی نہیں کرینگے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دوسری جانب حکومت نے ماہی گیروں کے سمندر میں جانے پر پابندی عائد کررکھی ہے جبکہ کشتیوں کو بھی سمندر میں جانے سے روکا جارہا ہے تاہم سندھ حکومت کی جانب سے ساحل سمندر پر واقع آباد ی کو منتقل کرنے کیلئے کوئی انتظامات نہیں کئے گئے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply