اگر ہم 9 روز تک چینی نہ کھائیں تو کیا ہوگا؟

چینی ایک ایسی غذا ہے جس کے تقریباً 9 چمچ کا استعمال ہم اپنی روزمرہ خوارک میں کرتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں اگر اسے اس مقدار سے زیادہ استعمال کیا جائے تو جسم پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جی ہاں چینی کا زیادہ استعمال جسم پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے جبکہ اگر اسے کم مقدار میں استعمال کیا جائے یا بالکل ختم کردیا جائے تو جسم میں بہت سی مثبت تبدیلیاں واقع ہوتی ہیں۔جرنل Obesity میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق اگر چینی کا استعمال بالکل ختم کردیا جائے تو محض 9 دن میں آپ کے جسم میں حیران کن تبدیلیاں واقع ہوں گی۔تحقیق میں 43 ایسے موٹے بچوں کو شامل کیا گیا جن کی عمر 9 سے 18سال کے درمیان تھی۔ ان بچوں کو روز مرہ غذا میں چینی کی جگہ اسٹارچ دیا گیا، اس میں اتنی ہی کیلوریز کی مقدار تھی جتنی چینی میں ہوتی ہے۔
لیکن جو نتیجہ اخذ ہوا اس نے سب کو حیران کردیا صرف 9 دن کے قلیل عرصے میں ان بچوں کا بلڈپریشر 4 اعشاریہ 3 فیصد کم جبکہ کولیسٹرول لیول بھی 12 اعشاریہ 5 فیصد کم ہوچکا تھا اور یہی نہیں بلکہ خالی پیٹ ان کا انسولین لیول بھی 53 فیصد کم تھا۔محقق ڈاکٹر رابرٹ لسٹنگ نے بتایا کہ جن بچوں پر یہ تحقیق کی گئی ان کی صحت میں خوشگوار اور لاجواب تبدیلی دیکھی گئی، انہوں نے کہا کہ اگر والدین اپنے بچوں کی خوراک سے چینی کا خاتمہ کردیں تو ان کی صحت بہترین ہوسکتی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ چینی ہمارے جسم کے لئے اتنی ہی خطرناک ہے جتنی تمباکو یا کوکین۔۔ کیونکہ چینی سے ملنے والی کیلوریز سے جو چربی بنتی ہے اس سے دل، جگر اور گردوں کی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چینی سے بننے والے حرارے نقصان دہ نہیں ہیں بلکہ اس میں موجود تاثیر بے حد نقصان دہ ہے۔ چینی کی تاثیر سے بننے والی چربی ہمارے جسم کوبہت زیادہ نقصان پہنچاتی ہے۔ جس سے جسم میں بہت سے بیماریاں پیدا ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔اس لئے چینی کا کم سے کم استعمال کریں اور اپنی صحت کو شاندار بنائیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply