• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ارشد شریف کی کار سے پولیس پر فائرنگ کی گئی : کینین پولیس

ارشد شریف کی کار سے پولیس پر فائرنگ کی گئی : کینین پولیس

ارشد شریف کے قتل کے حوالے سے کینیا کا میڈیا نئی پولیس رپورٹ سامنے لایا ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ روکے جانے پر کار سے جی ایس یو آفیسرز پر فائرنگ کی گئی۔

کینین میڈیا کے مطابق اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جی ایس یو آفیسرز پر فائرنگ سے 1 کانسٹیبل زخمی ہوا جس کے بعد جوابی فائرنگ کی گئی۔

کینین میڈیا کے مطابق نیروبی میں ارشد شریف کی میزبانی خرم احمد کر رہے تھے، واقعے کے دن ارشد شریف اور خرم احمد نے انٹرٹینمنٹ کمپلیکس میں وقت گزارا تھا، ‎نیروبی سے کچھ دور کاموکورو میں انٹرٹینمنٹ کمپلیکس میں شوٹنگ رینج بھی تھی، یہ شوٹنگ رینج نشانہ بازی کے شوقین پاکستانیوں میں مقبول ہے۔

کینین میڈیا نے بتایا ہے کہ 23 اکتوبر کو درج کی گئی پولیس رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کی کار پر جہاں فائرنگ ہوئی وہ روڈ کار کی چوری پر بلاک کیا گیا تھا ، جس کار کی چوری کی اطلاع پر روڈ بلاک کیا گیا تھا وہ ارشد شریف کی کار کی کمپنی سے مختلف تھی۔

کینین میڈیا نے سوال اٹھایا ہے کہ ‎پولیس آفیسرز پر فائرنگ کے باوجود ارشد شریف کی کار کا تعاقب کیوں نہیں کیا؟

‎اس سے پہلے مگاڈی پولیس کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ارشد شریف کی کار نہ روکے جانے پر فائرنگ کی گئی۔

کینین میڈیا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی آواز سن کر خرم احمد نے 26 کلو میٹر دور ٹنگا میں مقیم پاکستانی نقار احمد نامی شخص کو فون کیا، نقار احمد نے خرم احمد کو گاڑی اپنے گھر کی طرف لانے کا کہا۔

Advertisements
julia rana solicitors

کینین میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق جب گاڑی نقار احمد کے گھر پہنچی اس وقت تک ارشد شریف انتقال کر چکے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply