ایران سے جنگ نہیں چاہتے: امریکی وزیر جنگ

امریکی محکمۂ جنگ (دفاع) کا کہنا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ جنگ ​​نہیں چاہتے تاہم ہم اسرائیل کے تحفظ اور مشرق وسطیٰ میں ہمہ گیر جنگ کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کریں گے۔

امریکی وزارت جنگ پینٹاگون کے مطابق وزیر جنگ لوئیڈ آسٹن نے گزشتہ روز صیہونی حکومت کے وزیر جنگ کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں اسٹریٹیجک ہدف اور علاقائی استحکام کے حصول پر زور دیا۔ پینٹاگون کے بیان کے مطابق آسٹن نے اس بات پر زور دیا کہ ہم اسرائیل کا دفاع کریں گے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہم بڑے پیمانے پر علاقائی تنازعہ نہیں چاہتے۔

امریکی محکمۂ جنگ نے اعلان کیا کہ خطے کی صورتحال کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ اسرائیل کیا فیصلہ کرتا ہے اور ایران کیا ردعمل دیتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پینٹاگون نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ہم ایران کے ساتھ جنگ ​​کا مشاہدہ نہیں کرنا چاہتے تاہم ہم اسرائیل کے تحفظ اور مشرق وسطیٰ میں ہمہ گیر جنگ کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply